• news

ڈیوس کپ ٹائی: آئی ٹی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصلہ نیوزی لینڈ کے حق میں دیدیا

اسلام آباد (اے پی پی) آئی ٹی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میانمر میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ٹائی کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے حق میں دیدیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میانمر میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ٹائی میں سری لنکا کے ریفری کے متنازعہ فیصلے کے خلاف آئی ٹی ایف کو اپیل دائر کی تھی۔ حکام نے بتایا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ریفری کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن