سکھر: منگنی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر، 3 ہسپتال داخل
سکھر (آئی این پی) سکھر میں منگنی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 15 سے زائد افرادکی حالت غیر ہوگئی۔ دو افراد کو بے ہوشی کی حالت میںسول ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ تقریب ریجنٹ کے علاقہ میں منعقد کی گئی جہاں مقامی پکوان سینٹر سے بریانی تیار کرا کر منگی میں شامل افراد کو کھلائی گئی جیسے ہی منگی کی تقریب ختم کرکے مہمان واپس اپنے گھروں پر پہنچنے تو انکی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی جس میں سے دو افراد کو بےہوشی کی حالت میں سول ہسپتال جبکہ ایک کو نجی ہسپتال میں میں طبی دی جارہی ہے، جبکہ خواتین اور بچوں کو گھروں پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔