• news

ڈرون حملوں کو روکنے کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن راستہ اپنائے: سراج الحق

پشاور(این این آئی) سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے وفاقی حکومت ڈرون حملوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن راستہ اپنائے۔ پشاور میں قبائلی جرگے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے سوات تک موٹروے اور مانسہرہ ایکسپریس وے کا وعدہ کیا تھا تاہم بجٹ میں اسے پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو خوشخبری مل سکتی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ صوبائی بجٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں فلاحی، ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ شامل ہے۔ڈرون حملوں کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا وفاقی حکومت ڈرون حملوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن راستہ اپنائے۔

ای پیپر-دی نیشن