بلوچستان میں امن کیلئے جامع حکمت عملی وضع کریں گے: عبدالقادر بلوچ
اسلام آباد (آئی این پی ) ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات میں کوئی بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صورتحال کی بہتری کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گی۔