• news

کوئٹہ اور زیارت کے واقعات افسوسناک اور شرمناک ہیں: وفاق المدارس العربیہ

اسلام آباد (آن لائن) کوئٹہ اور زیارت کے واقعات افسوسناک اور شرمناک ہیں۔ اس بہیمانہ اقدام پر انسانیت سر پیٹ کر رہ گئی ہے، ان واقعات کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے، بلاتحقیق ان واقعات کا ملبہ مذہب پسندوں کے سر ڈالنے سے گریز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کوئٹہ اور زیارت میں طالبات پر حملے افسوسناک اور شرمناک کارروائی ہے۔ اس بہیمانہ اقدام پر انسانیت سر پیٹ کر رہ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن