• news

یہودی آباد کاری میں توسیع بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: بان کی مون

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے آبادکاری میں توسیع کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کے مزید غیر قانونی دو یونٹوں کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو شدید تشویش لاحق ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن