امریکی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی پر جان کیری کے دورہ پاکستان میں تاخیر
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لےگ (ن) کی حکومت کی جانب سے امرےکی سفےر کو دفتر خارجہ مےں طلب کرنے کے بعد امرےکی وزےر خارجہ جان کےری کے دورہ پاکستان مےں مسلسل تاخےرہورہی ہے۔ پاکستان امرےکہ کی جانب سے ان کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے جبکہ دوسری جانب برطانوی وزےر اعظم ڈےوڈ کےمرون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تےارےاں کی جاری ہےں اور تارےخوں کے تعےن کےلئے دونوں ممالک کے وزراءخارجہ آپس مےںباقاعدہ رابطے مےں ہےں۔سفارتی ذرائع نے آن لائن کو بتاےا کہ چند روز قبل ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے امرےکی ڈپٹی سفےر رچرڈ ہوگلےنڈ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈرون حملوں پر نظرثانی کا مطالبہ کےا تھا،نئی حکومت کے قےام کے ساتھ ڈرون حملوں کے حوالے سے پاکستان کا روےہ انتہائی سخت ہوگےا ہے اور ےہ توقع کی جارہی ہے کہ امرےکی وزےر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر اس معاملے کو بھرپور انداز مےں اٹھاےا جائیگا۔