• news

برطانیہ کو ایران کیساتھ سفارتی تعلقات بحال کر لینے چاہئیں: سابق برطانوی وزیر خارجہ

لندن(اے پی پی)برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جیک سٹرا نے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھنا چاہئیں۔ برطانوی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے ساتھ برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ مغرب کو ماضی کی غلطیوں کا اعادہ نہیں کرنا چاہئے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایران کی اہمیت تسلیم کر لینی چاہئے کیونکہ انہیں ایران کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانوی وزیر ولیم ہیگ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ واضح رہے برطانیہ نے امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات توڑ لئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن