مصری وزیرخارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ ‘ شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
قاہرہ (اے پی پی) مصر کے وزیر خارجہ محمد عمرو کی امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلی فون پر گفتگو میں شام میں حزب اختلاف کو تعاون کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ان راستوں پر بھی غور کیا کہ کس طرح حکومت مخالف گروپوں کو امداد دے کر مزاحمت کے لئے مستحکم کیا جاسکتا ہے محمد عمرو نے اقوام متحدہ اور عرب ممالک کے شام کے لئے سفیرلخدار براہیمی سے بھی ملاقات کی اور ان سے شام کی تازہ ترین صورتحال بارے تبادلہ خیالات کیا۔