گوانتا نامو بے جیل میں ہڑتالی قیدیوں کو نالیوں کے ذریعے جبری خوراک دینے کا انکشاف
ریاض (اے پی پی) گوانتا ناموبے جیل کے سابق سعودی قیدی نے جیل میں جبری خوراک کی بہیمیت کو بے نقاب کردیا۔ احمد زید سالم زہیر کو بغیر کسی الزام یا چارج شیٹ کے 7 سال تک گوانتا ناموبے کی جیل مں رکھا گیا اس نے جون 2005ءمیں جیل کے اندر بھوک ہڑتال کردی اور اس وقت تک بھوک ہڑتال ختم نہیں کی کہ جب تک اسے 2009ءمیں اسکے ملک سعودی عرب نہیں بھیج دیا گیا۔ زہیر نے بتایا کہ بدنام زمانہ گوانتا ناموبے جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کو نالیوں کے ذریعے جبری خوراک دی جاتی جس کے بھوک ہڑتالی کی صحت پر انتہائی تکلیف دہ اثرات مرتب ہوتے۔ اس نے بتایا کہ ناک کے ذریعے جبری خوراک دینے کیلئے اسے باندھ دیا جاتا جس سے اس کا نظام تنفس اور کمر کو بری طرح مستقلاً نقصان پہنچا ۔ 47 سالہ زید نے بتایا کہ اس نے ایک مرتبہ بھی بھوک ہڑتال نہیں توڑی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو حیران نہیں ہونا چاہئے کہ گوانتا ناموبے کے قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں ۔