لیہ: گھر میں سوئے باپ اور دو بیٹوں کو ذبح کر دیا گیا
لیہ (این این آئی) لیہ کے نواحی قصبہ میں نامعلوم افراد نے مکان میں سوئے ہوئے باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیہ کے نواحی قصبے چوک اعظم کے وارڈ نمبر چھ کے مکان سے باپ اور دو بیٹوں کی لاشیں ملیں ہیں۔تینوں افراد کو سوتے ہوئے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ مقتول معظم علی کی بیوی واقعہ سے تین روز قبل گھریلو جھگڑے پر چھوٹی بیٹی کو لے کر میکے چلی گئی تھی۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ چوک اعظم نے تینوں نعشوں کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا۔