• news

کویت میں پارلیمنٹ تحلیل‘ عدالت نے انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کوےت کی آئینی عدالت نے اپوزیشن کی اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے موجودہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے جو دوماہ کے اندراندر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے ۔اپوزیشن کی طرف سے موقف اختےارکیا گےا تھا کہ ایک ووٹ کی وجہ سے ان کی حق تلفی کی ہے جبکہ کوےت کے آئین کے مطابق ووٹروںں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کے امیدوارکو ووٹ دیں لیکن حکومت نے ایک ووٹ کا حق دے کر ووٹروں کی حق تلفی کی گئی جو پارلیمان وجود میں آئی ہے وہ غیر آئینی ہے جس پر آج کوےت کی آئینی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے موجودہ پارلیمان کو تحلیل کرکے دوماہ کے اندراندرنئے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے لیکن ابھی تک حکومتی موقف سامنے نہیں آیا کہ اس حکم کے خلاف اپیل کریں گے یا نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن