• news

اردن میں شام کی سرحد کے قریب 300 امریکی فوجی تعینات ہونے کی اطلاعات

عمان (اے پی پی) اردن کے وزیر اطلاعات محمد المومنی نے امریکہ سے رواں ماہ جاری مشقوں کے اختتام پر اپنے ایف سولہ طیارے اور پیڑیاٹ میزائل اردن ہی میں رہنے کی درخواست کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اردن نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ عمان میں جاری جنگی مشقوں میں شامل اپنا بعض اسلحہ جن میں پیڑیاٹ میزائل اور ایف سولہ لڑاکا جہاز سرفہرست ہیں‘ اردن ہی میں رہنے دیں۔ دریں اثناءامریکہ کی جانب سے ارد ن میں شام کی سرحد کے قریب تین سو امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اخبار ٹائمز کے مطابق امریکہ نے شام میں مسلح گروہوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے لئے زمین ہموار کرنے کے مقصد سے اپنے تین سو میرین فوجیوں کو شام کے ساتھ اردن کی شمالی سرحد پر تعینات کر دیا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے امریکہ نے اردن کے شمال میں ایک اینٹی پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن