• news

ہمارے خاندان نے ہمیشہ رائے ونڈ کے عوام کی خدمت کی ہے: سعادت انیس بھٹی

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنمااورپی پی 161 سے ممکنہ امیدوار سعادت انیس بھٹی نے کہا ہے کہ اہلیان رائیو نڈ سے ہمارا رابطہ اورواسطہ کئی دہائیاں پرانا ہے۔ ہمارا خاندان سیاسی اورسماجی طورپرہردورمیں اہلیان پی پی161کی توقعات پرپورااترا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ضمنی الیکشن میں مجھے پی پی 161سے ٹکٹ دے ،یہ سیٹ میرے پاس میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی امانت ہوگی۔وہ جوہرٹاﺅن میں پی پی 161 کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیات کے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن