پاکستان میں دہشت گردی کی جڑیں ناسور کی طرح پھیل چکی ہیں: حر بخار ی
لاہور(خبر نگار )” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردا رحر بخاری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی اور زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے نے پوری قوم کو دکھی کر دیا ہے ۔حکومت ان واقعات کی تحقیقات کےلئے صرف کمیٹیاں بنانے پر اکتفا کرنے کی بجائے انکی روک تھام کےلئے عملی اقدامات اٹھائے ۔ ایک بیان میں سردار حر بخاری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جڑیں ناسور کی طرح پھیل چکی ہیں جنہیں جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔