بیرونی طاقتیں ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں: مجلس احرار اسلام
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام پاکستان نے بولان میڈیکل کالج میں دہشت گردی کے واقعے اور قائد اعظم ریزیڈینسی پر حملے کی شدےد الفاظ میں مذمت کی ہے بم دھماکوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار، ڈاکٹر ضیاءالحق قمر، چودھری افتخار احمد بھٹہ، حاجی عبدالقدےر بٹ، ےاسر قیوم، قاری محمد قاسم، حاجی عبداللطےف، رانا حبےب اللہ، مہراظہر حسین وینس اور دیگر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر تشویشناک ہے دہشت گردوں کا اسلام اور انسانےت سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتےں ملک ِخداداد کو توڑنا چاہتی ہیں وہ ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل چاہتے ہیںقوم ان کے ارادوں کے آگے سیسہ پلائی دےوار بن جائے اور ان کے عزائم کوناکام بنائے۔