• news

صحت اور تعلیم جیسے اہم محکموں کو پرائیویٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا: ثمینہ گھرکی

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اورسیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اب مسلم لیگ ن کی حکومت کا بجٹ مہنگائی کا ایک نیا طوفان لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی حالت بد ترہے، لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں ،صحت اور تعلیم جیسے اہم محکموں کو پرائیویٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پنجاب میں پانچ سال تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی مگر اس صوبے میں بہت سے مسائل ہیں لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں۔ حکومت اگر صوبے کی حالت بہتر بنانا چاہتی ہے تو اپنی شاہ خرچیاں ختم کرے، تعلیم اور صحت کا بجٹ دگنا کرے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے اور امرا پر ٹیکس عائد کرے۔

ای پیپر-دی نیشن