• news
  • image

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں: الیاس گجر

لاہور (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما چودھری محمد الیاس گجر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کی تھی جس کے باعث وہ ان کے خلاف ہوگئے اور انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوجائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے اور غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن