دہشت گردی کی جنگ سے فوری علیحدگی اختیار کی جائے: میاں محمود عباس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائداعظم ریذیڈنسی پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے سانحہ زیارت و کوئٹہ دہشت گردی پر پوری قوم سوگوار ہے دہشت گردی کی جنگ نے پورلے ملک کو خون سے رنگین کر دیا مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کے امن اور معیشت کو نگلنے والی دہشت گردی کی جنگ سے فوری علیحدگی اختیار کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس اور مولانا مبشر احمد مدنی ناظم مالیاتی پنجاب نے مالیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد طاغوتی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں اور طالبان کا لبادہ اوڑ کر اسلام اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کر رہے ہیں معصوم اور بے گناہ انسانوں کے جان و مال سے کھیلنے والے دہشت قطعاً مسلمان نہیں ہو سکتے سانحہ کوئٹہ و زیارت سکیورٹی فورسز کی نااہلی اور سابق حکمرانوں کی ملک و قوم دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند اور دیر آید درست آید کے مترادف ہے۔ لیکن یہ اضافہ بجٹ کے دوران ہی کر دیا جاتا بدنامی نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف غلط مشورے دینے والوں سے محتاط رہیں۔