جونیئر گالف چیمپئن شپ، راک حسن، دانیہ عزیز نے برتری حاصل کر لی
جونیئر گالف چیمپئن شپ، راک حسن، دانیہ عزیز نے برتری حاصل کر لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی جی اے جونیئر گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، ابتدائی روز بوائز کیٹگری میں راولپنڈی کے راک حسن جبکہ گرلز کیٹگری میں گیریثرن کلب کی دانیہ عزیز نے برتری حاصل کرلی ۔رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں شروع ہونیوالی پی جی اے جونیئر گالف چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 لڑکے اور پانچ خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے راحیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 77 گراس سکور کرکے برتری حاصل کرلی جبکہ گیریثرن کے ندیم اسلم79 گراس سکور کے ساتھ دوسرے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے ذیشان خان 82گراس سکور کے ساتھ تیسرے اوراسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اعظم خان84 گراس سکور کے ساتھ چوتھے نمبرپر آگئے ہیں۔ گرلز کیٹگری میں گیریڑن کلب کی دانیہ عزیز90گراس سکور کے ساتھ برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ رائل پام گالف کلب سے تعلق رکھنے والی نوشمیہ سکھیرا 98 گراس سکور کی بدولت دوسرے نمبرپر ہیں جبکہ رائل پام کی کاشفہ ظفر99گراس سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔۔ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن معرکہ کل کھیلا جائیگا۔