سپورٹس‘ یوتھ افیئرز کے ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص
سپورٹس‘ یوتھ افیئرز کے ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص
لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی حکومت نے مالی سال 2013-14ءکے سپورٹس اور یوتھ افیئرز کے ترقیاتی بجٹ کے لئے ایک ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے ہیں جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں ساڑھے 17 کروڑ روپے زائد ہیں۔ بجٹ میں جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 64 کروڑ 30 لاکھ جبکہ پنجاب میں مختلف کھیلوں اور یوتھ افیئرز کی رکی ہوئی سکیموں کیلئے ایک ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ تحصیل اور ڈسٹرکٹ لیول پر 21 جیمنیزیمز کی تعمیر، نشتر سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کے سوئمنگ پول کی تعمیر، 7 کھیلوں کیلئے سٹیڈیمز جبکہ پنجاب کی 9 سکیموں کی اپ گریڈیشن اور سٹیڈیمز کی تعمیرومرمت مکمل کی جائے گی۔