• news
  • image

14طالبات کی شہادت کا ردعمل، ملالہ نے اقوام متحدہ کے تعاون سے محفوظ تعلیم مہم شروع کر دی

14طالبات کی شہادت کا ردعمل، ملالہ نے اقوام متحدہ کے تعاون سے محفوظ تعلیم مہم شروع کر دی

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) ملالہ یوسف زئی نے دو روز قبل کوئٹہ میں ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکہ سے 14طالبات کی شہادت پر اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے تعلیم گورڈن براﺅن کے ساتھ مل کر ہر بچے کے بحفاظت سکول پہنچنے کے لئے ایک عالمی مہم کا آغاز کر دیا۔ ملالہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں شدت پسندوں کی جانب سے ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے کی شدید مذمت کی۔ یہ مہم کوئٹہ میں 14طالبات کے بہیمانہ قتل کے جواب میں شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12جولائی کو ”ملالہ ڈے“ سے قبل ہم آج ہی سے اپنی اس کا آغاز کر رہے ہیں ۔

ملالہ/ تعلیمی مہم

epaper

ای پیپر-دی نیشن