• news

بجٹ خیبر پی کے، کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا: فضل الرحمن

بجٹ خیبر پی کے، کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا: فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پی کے حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کا تقریباً 70 فیصد حصہ پچھلی حکومت کی منصوبوں کی تکمیل کے لئے رکھا گیا ہے۔ ترجمان جان اچکزئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے باقی 30 فیصد بجٹ ہے وہ بھی صوبے میں مساوی طور پر بالخصوص دور دراز علاقوں کی ضروریات کو مدنظر نہ رکھتے ہو ئے خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا مرکزی این ایف سی ایوارڈ سے فائدہ اٹھانے والے پی ٹی آئی مخلوط حکومت کو صوبائی این ایف سی ایوارڈ بنا کر تمام اضلاع کی ضروریات کو مدنظرکھنا چاہئے تھا۔ یہ بجٹ ایک ایسا بجٹ ہے جو بیوروکریسی کا بنا ہوا ہے۔ یہ سرمایہ داروں کا بجٹ ہے کیونکہ بڑے پراپرٹی مالکان بڑے زمیندار اور سروس سیکٹر میں ٹیکس نہ لگا کر بڑے طبقوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے 18ویں ترمیم کے بعد وسائل پیدا کر کے صوبے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہے غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ بجٹ میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے شامل نہیں۔ ملک میں بجلی کے بحران کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے جاری جنگ میں شہید ہو نے والے ورثا کے لئے خصوصی فنڈ مختص کرنا چاہئے تھا۔
فضل الرحمن

ای پیپر-دی نیشن