ججز تقرر کمیٹی کے لئے اپوزیشن نے نوید قمر اور شاہ محمود کے نام فائنل کر لئے: خورشید احمد شاہ
ججز تقرر کمیٹی کے لئے اپوزیشن نے نوید قمر اور شاہ محمود کے نام فائنل کر لئے: خورشید احمد شاہ
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کےلئے اپنے 2 نام فائنل کر لئے ہیں جو (آج) منگل کو سپیکر سردار ایاز صادق کو بھجوائے جائیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ”آئی این پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سپیکر نے ججز تقرری کمیٹی کے لئے اپوزیشن سے دو نام مانگے تھے، ایک نام پیپلز پارٹی کی طرف سے سید نوید قمر کا دیا جائے گا جبکہ دوسرا نام تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا ہے۔
نام فائنل