”ترجیحی لسٹ کے برعکس گیس سپلائی کا انکشاف“ دو سیکٹر نوازے گئے
اسلام آباد (راجہ عابد پروےز / خبر نگار) پٹرولےم پالےسی 2005ءکی روشنی مےں گےس استعمال کرنے والے شعبوں کو گےس مہےا کرنے کے لئے تشکےل دی جانے والی ترجیحی لسٹ کے برعکس بڑے پےمانے پرگےس سپلائی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاور سےکٹر کے لئے مختص گےس کا 33 فےصد حصہ دوسرے سےکٹرز کو منتقل کر دےا گےا، کمی پوراکرنے کے لئے پاور سےکٹرکو مہنگا درآمدی تےل فراہم کےا گےاجس سے بجلی کی قےمت مہنگی کرنا پڑی اور صارفےن پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال دےا گےا،پٹرولےم پالےسی 2005ءکے تحت انڈسٹری اور سی اےن جی کا مےرٹ لسٹ مےں چوتھا نمبر ہے ۔