قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میں متحرک اپوزیشن ارکان سے نشستوں پر گفتگو کرتے رہے
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بجٹ اجلاس کے دوران خاصے متحرک رہے، اور وہ اپنی نشست پر بیٹھنے کی بجائے پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے ارکان کے پاس جا کر ان سے گفت و شنید کرتے رہے۔