• news

امریکہ اور برطانیہ نے 2009 ءکی جی 20 کانفرنس میں عالمی لیڈروں کی جاسوسی کی: ایڈورڈ سنوڈن کا نیا انکشاف

لندن‘ واشنگٹن (آن لائن) امریکی جاسوسی کے راز افشاءکرنے والے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے نگرانی سے متعلق مزید راز افشا کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ نے مشترکہ طور پر 2009ءکی جی 20 کانفرنس میں عالمی لیڈروں کی جاسوسی کی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ سنوڈن نے امریکی جاسوسی سے متعلق مزید دستاویزات برطانوی اخبار کے حوالے کر دیئے ہیں اور ان دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ نے 2009ءکی جی 20 کانفرنس میں عالمی لیڈروں کی جاسوسی کے لئے خاص انتظامات کئے۔ برطانوی حکومت نے غیر ملکی رہنماو¿ں کے لئے خاص انٹر نیٹ کیفیز بنائے جہاں نگرانی کے خاص آلات نصب کئے گئے تھے۔ترک حکومت نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اخباری خبر کے بعد ’سرکاری اور اطمینان بخش وضاحت‘ کرے جس میں کہا گیا تھا کہ برطانوی حکومت نے لندن میں جی 20 کے سربراہی اجلاس کے دوران مندوبین کی جاسوسی کی تھی۔ ترکی کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ دعویٰ پریشان کن ہے کہ اس دوران ترک وزیرِخارجہ کی فون پر کی گئی گفتگو ریکارڈ کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن