• news

شمالی آئرلینڈ میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس شروع‘ سوشلست اور عالمگیر یت مخالف گروپوں کا احتجاج

بلفاسٹ (ثناءنیوز) شمالی آئر لینڈ میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔ برطانیہ‘ امریکہ‘ روس، جرمنی، فرانس، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کے سربراہان مملکت و حکومت شرےک ہےں۔ کانفرنس میں اس دوران شام کے تنازعے کے ساتھ ساتھ ایران اور آزاد تجارت کے علاوہ دیگر بین الاقوامی موضوعات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ شمالی آئرلینڈ میں Lough Erne کے مقام پر منعقد۔ سربراہی کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر جی ایٹ کے مخالف سوشلسٹ اورعالمگیریت مخالف گروپوں نے احتجاج کاکیا ۔ پولیس کے مطابق قریب دو ہزار مظاہرین اس مقام پر پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ دریں اثناءکانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے دوران شامی بحران کے علاوہ دیگر کئی دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن