• news

ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل میں شرکت کیلئے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 29 جون سے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل مرحلہ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں شروع ہو گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ کے لئے 26 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے، جونیئر ٹیم کے دورہ یورپ کے بعد چار جونیئر کھلاڑیوں نے بھی کیمپ میں رپورٹ کر دی۔ ورلڈ لیگ کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان 21 جون کو متوقع ہے جبکہ قومی ٹیم 23 جون کو ملائیشیا کے لئے روانہ ہو جائے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول نے کہا کہ سینئر اور جونیئر کھلاڑی کے اشتراک سے ایک بہترین کمبی نیشن تیار کرنے کی کوشش کرینگے جو ورلڈ لیگ میں توقعات پر پورا اتر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ ٹورنامنٹ بہت اہم ہے کیونکہ اس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم 2014ءکے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ورلڈکپ ٹورنامنٹ چونکہ ہمارا ہدف ہے کہ ٹاپ تین ٹیموں میں جگہ بنانی ہے لہٰذا ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ورلڈ لیگ میں کامیابی حاصل کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن