بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس 30 جون ہوگا
ایبٹ آباد (این این آئی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اہم اجلاس 30 جون کو ایبٹ آباد میں ہوگا۔ صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کریں گے۔ اجلاس میں کلبز کے متعلق آئینی ترامیم پر غور اور اس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں 2013-14ءکے بجٹ پر تبادلہ خیال اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹرز بھی موجود ہوں گے۔