• news

مہیلا جے وردھنے نے ون ڈے میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

لندن (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے نے ون ڈے میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں حاصل کیا۔ 36 سالہ جائے وردنے نے کینگروز کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ساتھ ہی کیریئر کے 11 ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے آٹھویں اور سری لنکا کے تیسرے بلے باز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن