• news

نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ‘ بھارت پہلے‘ پاکستان چھٹے نمبر پر آ گیا

دبئی (آن لائن) آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کی پہلی پوزیشن جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے، مصباح الحق 7درجے ترقی پانے کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ سعید اجمل 2 درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت 121پوائنٹس کے ساتھ پہلے انگلینڈدوسرے آسٹریلیاتیسرے جنوبی افریقہ چوتھے ،سری لنکاپانچویں اورپاکستان چھٹے نمبرپرہے ،بیٹنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈی ویلپیئرپہلے اورہاشم آملہ دوسرے نمبرپرہیں بھارت کے ورات کوہلی کی تیسری اوردھونی کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے مصباح الحق 7درجے ترقی پانے کے بعددس ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔ باو¿لنگ میں ویسٹ انڈیز کے نارائن نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ انگلینڈکے فن کی دوسری اور سعید اجمل دو درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن