میٹرو بس اور بزرگ افراد
مکرمی! میاں شہبازشریف نے ضلع لاہور کی اربن ٹرانسپورٹ پر بوڑھے افراد کو مفت سفر کی سہولت دے رکھی ہے۔ جس پر وہ وزیراعلیٰ کو دن رات دعائیں دے رہے ہیں۔ مگر میٹرو بس والے انہیں مفت سفر سے انکار کر ہے ہیں جو صریحاً زیادتی اور ناانصافی ہے۔ کیا وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری میٹرو بس اس طرف دھیان دے کر انہیں مفت سفر کی سہولت بہم پہنچائیں گے؟ بزرگ افراد کی یہ پریشانی جلد از جلد دور ہونی چاہئے۔
(جاذب بخاری مرغزار کالونی لاہور)