پاکستان کی سلامتی قائد اعظم کے نظریات پر کھلا حملہ
مکرمی!ہشتگردوں نے قائداعظم کی ریذیڈنسی پر حملہ پاکستان کی آزادی ، خود مختاری پر حملہ کیاہے اور قوم کی بیٹیوں پر حملہ کر کے ہماری عزت و غیرت پر حملہ کیاہے ۔ پوری قوم یک جان یک آوازہے کہ اب وقت آگیاہے کہ حکومت خفیہ ایجنسیاں قومی سلامتی کے ادارے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، میڈیا یہ بات عیاں کر دیں کہ بلوچستان کے امن کو تہس نہس کرنے والے کون ہیں اور ان کے سرپرستوں کی نشان دہی کردیں اس وقت سچ بتانے کی ضرورت ہے ۔ قومی سلامتی کے اداروں اور حکومت اب مصلحت پسندی چھوڑ دے اور کھل کر قوم کو بتائے ۔ اب آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں ۔ بلوچستان پاکستان کا حساس قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے غیر ملکی استعماراور ان کے ایجنٹوں کی نظریں بھی بلوچستان کے وسائل پر لگی ہوئی ہیں ۔ پاکستان کے دشمنوں کو گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنا اور گوادر سے کاشغر تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ ایران سے پاکستان گیس پائپ لائن بچھانے کا عمل ہضم نہیں ہوپا رہا ۔طالبات پر حملہ ہماری عزت ووقار اور تقدس پر حملہ ہے ۔ (چوہدری فرحان شوکت ہنجرا ، لاہور )