نیٹو نے سکیورٹی ذمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے کر دیں‘ کابل میں بم دھماکہ‘ 3 ہلاک
کابل(آئی این پی+اے ایف پی+نوائے وقت نیوز) نیٹو افواج نے باضابطہ طور پر ملک میں سیکورٹی کی زمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے کر دیں۔ دوسری طرف دارالحکومت کابل کے مغربی حصے میں پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان دارلحکومت کے مغربی حصے کرطہِ سح کے علاقے میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق حملہ تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک خودکش بمبار نے کیا۔ حملے میں رکن پارلیمنٹ کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری طرف نیٹو نے ملک میں سکیورٹی کی تمام تر زمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے کر دیں اس حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتما کیا گیا جس میں نیٹو اور افغان حکام نے شرکت کی ۔تقریب میں صدر حامد کرزئی اور نیٹو کے سیکٹری جنرل سیکرٹری جنرل آندرس فاگ راسموسن بھی شریک تھے ۔ملک میں جنگی آپریشنز کی نیٹو سے افغان حکام کو منتقلی ملک سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کا اہم مرحلہ ہے۔ساڑھے 3لاکھ افراد پر مشتمل افغان فوج کو نیٹو نے 2011ءسے مرحلہ وار ذمہ داریاں سونپنا شروع کر دیں تھیں۔آخری مرحلے میںکندھار صوبے میں تیرہ اضلاع اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں صوبوں نانگرہار، کوشت اور پاکٹکہ سے بارہ بارہ اضلاع کی ذمہ داری منتقل کی گئیں۔ اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج اب سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں جوکہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب افغان فورسز کو بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینا ہوں گی۔ دوسری جانب امریکہ افغان سکیورٹی فورسز کےلئے 30 روسی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ پینٹاگون کے مطابق 30 روسی ملٹری ہیلی کاپٹروں کی خریداری پر 57 کروڑ20 لاکھ ڈالرخرچ ہوں گے۔ روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز افغانستان کی نیشنل سکیورٹی فورسز سپیشل مشن ونگ کے زیر استعمال رہیں گے اور ان سے دہشت گردی اورمنشیات کی سمگلنک کیخلاف سپیشل آپریشنز میں مدد لی جائے گی جبکہ 2014ء تک ان ہیلی کاپٹروں کوافغان فورسزکے حوالے کردیاجائے گا۔ امریکہ نے روس سے ہیلی کاپٹر خریدنے کےلئے 2011 ءمیں معاہدہ کیا تھا جس کے تحت امریکی وزارت دفاع روس سے 21 کروڑ 70لاکھ ملین ڈالر کے ایک درجن ہیلی کاپٹر خریدچکاہے۔