• news

سعودی مجلس شوریٰ نے مرد و خواتین کو بلاامتیاز قرضے دینے کی منظوری دیدی

ریاض (اے پی پی) سعودی مجلس شوریٰ نے مردوں اور خواتین کو برابری کی بنیاد پر قرضے دینے کی منظوری دیدی ہے۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر فہد بن معطاد العماد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے مرد شہریوں اور خواتین کو برابری کی بنیاد پر قرضے فراہم کرنے کیلئے شوریٰ نے منظوری دیدی ہے۔ شرائط بھی دونوںکیلئے ایک جیسی ہوں گی۔ فنانس کمیٹی نے مجلس شوریٰ میں سفارشات پیش کی تھیں جنہیں منظور کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پہلی مرتبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ قرضے رئیل اسٹیٹ فنڈ سے فراہم کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن