جرائم کے خاتمے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے: وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+آن لائن) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی صدارت میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ وزیراعلی نے کہا جرائمک کے خاتمے کے لئے صوبے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اغوا کاروں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے بلوچستان کے تعلیمی شعبے کو دوسرے صوبوں کے برابر لائیں گے۔ وزےراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان مےں تعمےر و ترقی کےلئے وسائل عوام کی امانت ہےں اور کسی کو اس امانت مےں خےانت نہےں کرنی چاہئے۔