دریائے سندھ اور سوات میں 2 بچوں سمیت 6 ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا
صوابی + سوات (نوائے وقت رپورٹ) دریائے سندھ میں صوابی کے مقام پر تیز بہاﺅ میں 4 نوجوان ڈوب گئے۔ ان میں سے 2 کوبچا لیا گیا ہے باقی 2 کی تلاش جاری ہے۔ مانیار کے قریب دریائے سوات میں 2 بچے ڈوب گئے۔ ایک بچے کو بچا لیا گیا۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گاﺅںمینئی کے چند نوجوان دوست دریائے سندھ میںمچھلیوںکی شکار کیلئے موضع زروبی آئے تھے کہ اس دوران پانی کاتیز ریلہ آگیا جس میں 4 نوجوان بہہ گئے 2 نوجوانوں کومقامی غوطہ خوروں نے زخمی حالت میں زندہ نکال دیا جبکہ دو ڈوب جانے والے نوجوانوںمیںسے ایک کی لاش نکالی گئی جبکہ دوسری کی لاش تاحال نہ مل سکی۔ ادھر گلگت بلتستان میں 3روز سے جاری بارش اور برفباری تھم گئی ہے تاہم رابطہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ غذر میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔