• news

ڈیوٹی سے بچنے کیلئے شوگر ملز نے 8لاکھ ٹن چینی چوری چھپے مارکیٹ میں بیچ دی:چیئر مین ایف بی آر

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین ایف بی آر انصر جاوید نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے رواں سال کے دوران شوگر ملز نے ڈیوٹی سے بچنے کیلئے آٹھ لاکھ ٹن چینی چوری چھپی مارکیٹ میں فروخت کردی جس کا ریکارڈ میں کوئی اندراج نہیں جبکہ مشروبات کی صنعت میں بھی 30 فیصد پیداوار کا ریکارڈ نہیں رکھا جاتا جوکہ ٹیکس ڈیوٹی سے بچنے کیلئے چوری مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے‘ بجٹ 2013-14ءمیں استعداد ٹیکس کی تجویز دے کر ٹیکس چوری روکنے کی کوشش کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن