تحریک انصاف کا دہشت گردی کیخلاف اے پی سی بلانے کا اعلان
پشاور(نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف نے دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے جلد اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کرینگے جو بھی تجاویز آئیں گی جرگے کی شکل میں مرکز کو پیش کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت خارجہ پالیسی واضح کرے ہم ساتھ دینگے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری نہیں۔