اسلام آباد ہائیکورٹ: سمگل شدہ گاڑیوں کے لئے ایمنسٹی سکیم غیرقانونی قرار‘50 ہزار گاڑیاں قبضہ میں لے کر نیلام کرنے کا حکم
اسلام آباد (ثناءنیوز + نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سمگل شدہ گاڑےوں کے لئے اےف بی آر کی اےمنسٹی سکےم غےر قانونی قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اےف بی آر کو 50 ہزار گاڑےاں قبضہ مےں لے کر نےلام کرنے کا حکم دے دیا۔ پچھلی حکومت نے جاتے جاتے 5 مارچ کو سمگل گاڑیوں کی ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی تھی۔ چےف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کانسی نے کےس کی سماعت کی۔ عدالت نے سکےم کو غےر قانونی قرار دےتے ہوئے رجسٹرڈ کی گئی پچاس ہزار سے زائد گاڑےوں کو قبضہ مےں لے کر فوری طور پر نےلامی کرنے کا حکم دےا۔ عدالت نے اس سلسلہ مےں 5 مارچ کو جاری ہونے والا اےس آر او بھی کالعدم قرار دے دےا۔ ےہ اےس آر او پانچ مارچ 2013 ءکوجاری کےا گےا تھا۔ خواجہ سعد سلیم کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایف بی آر کو حکم دیا کہ پچاس ہزار گاڑیاں ضبط کرکے ان کی نیلامی کی جائے۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ایمنسٹی سکیم کے تحت کل 52 ہزار پانچ سو گاڑیوں کو قانونی حیثیت دی گئی جس کے نتیجے میں اےف بی آر کو تقریباً 6 ارب روپے حاصل ہوئے، کار مینو فیکچررز کے مطابق اگر وہ اتنی ہی گاڑیاں درآمد یا تیار کرتے تو حکومت کو ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں 25 ارب روپے ملتے۔