• news

استعفیٰ دیا نہ دینے کا ارادہ ہے سوئس حکام کی دستاویز میں کچھ باتیں وضاحت طلب ہیں : وزیر قانون

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+سپیشل رپورٹ) وزیر قانون زاہد حامد نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی۔ زاہد حامد نے کہا ہے کہ استعفیٰ دیا ہے نہ ہی دینے کا ارادہ ہے۔ میڈیا افواہیں نہ پھیلائے، حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کرے۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے سوئس حکام نے صدر زرداری کے سوئس اکا¶نٹس کیس کے بارے میں جو دستاویز بھیجی ہے اس میں وضاحت طلب باتیں ہیں۔ اس لئے وزارت قانون نے سوئٹزر لینڈ میں اپنے سفارت خانہ سے کہا ہے کہ وہ ان معاملات کے بارے میں وضاحت لے کر بھیجیں جس کے بعد سوئس حکام سے جواب پر کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن