کراچی میں قتل و غارت جاری، سکول وین ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر+ اے پی اے)کراچی میں مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں سکول وین کے ڈرائیور اور عورت سمیت 9 افرادہلاک اور پانچ افرادزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے سیکڑ فائیوسی ٹو میں بدھ کی صبح موٹرسائیکل سوارمسلح افراد نے سکول وین پر فائرنگ کی جس سے اس کا ڈرائیور35سالہ محمد عمران ہلاک ہوگیا ادھرشاہ لطیف ٹاو¿ن کے علاقے صالح محمد گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص راجہ پرویز ہلا ک اوردوافرادنعمان اورحنازخمی ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو مقتول راجہ پرویز ناظم آباد کے علاقے میں بشیراآرکیڈ میں رہتاتھااورمبینہ طورپر عظیم کی مرضی کے خلاف اس کی بیوی حنا اوراپنے دوست نعمان کے ساتھ پکنک منانے ٹھٹھہ جارہاتھاجس پر ملزم عظیم نے تعاقب کے بعد نیشنل ہائی وے پرصالح محمد گوٹھ کے قریب ان کی گاڑی کو روکااورتلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی اس کے علاوہ سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے خداکی بستی کے نزدیک حسن بروہی گوٹھ میں نامعلوم افرادنے گھرمیں گھس کرایک عورت رضوانہ کو تشدد اورتیز دھارآلہ کے وارکرکے ہلاک کردیاڈاکس کے علاقے مچھرکالونی میں عمرکے بھینسوں کے باڑے کے نزدیک سے ایک 16سالہ نوجوان فرحان کی لاش ملی جسے دو گولیاں مارکرہلاک کیاگیاتھا جبکہ مچھرکالونی میں ہی ایک اورشخص کی تین چارروز پرانی لاش ملی جس کی شناخت 28سالہ فرحان ولداسحاق کی حیثیت سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق مقتول فرحان چارروز قبل گھرسے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیاتھااسے اغواءکے بعد تشدد اورفائرنگ کرکے ہلاک کیاگیاہے ادھرپاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان سے بھی ایک شخص کی ہاتھ پاو¿ں بندھی لاش ملی تاہم 35سالہ اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ کھارادرکے علاقے میں روکس سنیما کے قریب نامعلوم افراد نے ایک 60سالہ شخص کو سرپر گولی مارکرہلاک کردیااوربعد میں بھاری پتھرسے اس کاسرکچل ڈال۔ مزید برآں لیاری کے علاقے بہار کالونی میں مسلح افراد نے ہیئر ڈریسر کی دکان میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود شخص30 سالہ کاشف ہلاک ہوگیا۔ دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلای غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ایک طرف ایم کیو ایم کے 18 کارکنان مضافاتی علاقوں میں پیپلز امن کمیٹی کے دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل کئے جا چکے دوسری جانب قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس اور رینجرز کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاﺅن، آگرہ تاج کالونی، ماڑی پور، گڈاپ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس ہوکر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر حملے کر ہے ہیں کمیٹی نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہک صوبائی حکومت کی ایماءپر آج تک امن کمیٹی کے کسی ایک کارکن کے قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان علاقوں کی پولیس اور سرکاری ایجنسیوں کے بعض افسران ان جرائم پیشہ عنافر کو سپورٹ کر رہے ہیں۔