توقیر صادق خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے پر راضی، جولائی میں واپسی ہو گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے پر رضا مند ہو گئے وہ 3جولائی کو ابوظہبی کی عدالت میں پیش ہوں گے جولائی کے دوسرے ہفتے انہیں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔ توقیر صادق نے دس روز قبل سرنڈر کرنے کیلئے جیل حکام کو خط لکھا تھا جس پر پاکستانی سفارت خانے کے اتاشی غلام فاروق نے جیل میں توقیر صادق سے ملاقات کی۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ توقیر صادق نے عدالت میں پیش ہو کر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔