ایران سے گیس معاہدے کا احترام کریں گے‘ تاخیر پر جرمانہ نئی بات نہیں : وزیر پٹرولیم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران سے گیس کی درآمد کے معاہدے کا احترام کریں گے۔ ایران سے معاہدے کے مطابق منصوبے پر کام کریں گے۔ منصوبے میں تاخیر کی صورت میں جرمانہ کوئی نئی بات نہیں یہ معاہدے میں درج ہے۔ معاہدے میں جرمانے کا ذکر صرف پاکستان کےلئے نہیں ایران کیلئے بھی ہے جو ملک تاخیر کرے گا جرمانہ دے گا۔ پاکستان نے تاخیر کی تو اسے 31 دسمبر 2014 کے بعد یومیہ 30 لاکھ ڈالر جرمانہ دےنا پڑے گا۔ ایران کی جانب سے تاخیر ہوئی تو ایران کو یومیہ 35 لاکھ ڈالر جرمانہ دینا پڑے گا۔