2018ءتک ہر ساتواں پاکستانی بے روزگار ہوگا: آئی ایم ایف
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 2014ءتک ہر 10واں پاکستانی بیروزگار ہوگا۔ جی ڈی پی کے لحاظ سے سرمایہ کاری کی شرح نہیں بڑھ سکتی۔ 5 سال بعد پاکستان کی آبادی 20 کروڑ سے تجاوز کر جائیگی۔ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ 2013ءمیں سرمایہ کاری کا حجم جی ڈی پی کا 13فیصد کے قریب ہے2018ءتک ہر ساتواں پاکستانی بیروزگار ہوگا اور 2018ءمیں بھی سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 13فیصد کے قریب ہوگی۔