افغانستان 25برس بعد بھی موجود ہو گا پاکستان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے: آرمٹیج کی درفنطنی
نیو یارک (نمائندہ خصوصی) سابق امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ آرمٹیج کی منطق کے مطابق وہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی کا شکار ہیں تاہم انہیں افغانستان کا ایک ملک کے طور پر مستقبل یقینی نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2008ءکے بعد ایٹمی ہتھیار بنانے میں تیزی لے آیا ہے۔ اسے ڈر ہے کہ امریکی پاکستان میں گھس کر ایٹمی ہتھیار قبضے میں لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25برس بعد بھی افغانستان اس بارڈر کے ساتھ موجود ہو گا تاہم وہ پاکستان کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے۔