• news

پاکستان اور یمن میں ہونے والے ڈرون حملوں پر امریکی دانشور نوم چومسکی کی شدید تنقید

واشنگٹن(این این آئی) معروف امریکی دانشور نوم چومسکی نے پاکستان اور یمن میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ڈی ڈبلیو کے زیراہتمام سالانہ گلوبل میڈیا فورم سے خطاب میں انہوں نے یمن کے ایک گاﺅں کی مثال دی اور کہا کہ وہاں پر امریکا مخالف جذبات کا وجود نہیں تھا ، تاہم ایک ڈرون حملے کے بعد وہاں امریکا مخالف جذبات کا طوفان کھڑا ہو گیا۔ نوم چومسکی نے کہا کہ انہوں نے امریکی پالیسیوں پر کھلے دل سے تنقید کی ہے، ایک وقت تھا کہ امریکا میں اصل حکمرانی کاروبار کی ہوا کرتی تھی جسے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس الگ الگ چلایا کرتے تھے، اب یہ وقت آگیا ہے کہ ڈیموکریٹس بس قدرے اعتدال پسند ریپبلکنز کا روپ دھار چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن