ایم کیو ایم کے حکومت میں شمولیت اختیار کرنے یا نہ کرنے پر ریفرنڈم آج ہوگا
اسلام آباد (این این آئی) ایم کیو ایم کے حکومت میں شمولیت اختیار کرنے یا نہ کرنے پر ریفرنڈم (آج) جمعرات کو ہوگا۔ بیس جون کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں رائے لی جائے گی کہ ایم کیو ایم حکومت میں شمولیت اختیار کرے یا نہیں اس عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر کیا جائےگا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے کارکنوں سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت میں شمولیت ایم کیو ایم کی مجبوری نہیں ہے حکومت میں شمولیت کا صرف اور صرف ایک مقصد ہوتا ہے کہ عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کی جاسکے۔