اسلام آباد ہائیکورٹ ‘ سپورٹس بورڈ عبوری کمیٹی کی اپیل خارج
اسلام آباد ہائیکورٹ ‘ سپورٹس بورڈ عبوری کمیٹی کی اپیل خارج
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے بنائی جانے والے غیرقانونی عبوری کمیٹی کو ایک اور دھچکا، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھی عبوری کمیٹی کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے سول کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ عبوری کمیٹی کی جانب سے سول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ انہیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا نام استعمال کرنے کی اجازت دی جائے جس پر مقامی عدالت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں ان کی درخواست کر مسترد کرتے ہوئے عبوری کمیٹی کے چیئرمین آصف باجوہ کو پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جرمانے کی سزا کے خلاف آصف باجوہ کی نظرثانی کی درخواست پر ڈسٹرکٹ جج ویسٹ اسلام آباد نے سول کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیکشن 35-A(2) کے تحت جرمانے کی سزا کو پچاس ہزار روپے سے کم کرکے 25 ہزار روپے کرنے کا حکم دیا ہے۔